گریس ہیرس نے 42 بالز پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی
گریس ہیرس 101 رنز پر ناقابل شکست رہیں۔
برسبین ہیٹ کی اوپنر گریس ہیرس نے محض 42 گیندوں پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔
گریس ہیرس نے محض 42 گیندوں پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔ انھوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز میلبورن اسٹارز سے میچ میں انجام دیا، ٹیم نے مقابلہ10 وکٹ سے جیتا، گریس نے 6 چھکے اور13 چوکے لگائے، ٹیم کو جب فتح کیلیے صرف ایک رن درکار تھا تب وہ 95 پر کھیل رہی تھیں تاہم چھکے سے سنچری کا سنگ میل عبور کر لیا، گریس ہیرس 101 رنز پر ناقابل شکست رہیں۔
ویمنز کرکٹ میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن کے پاس ہے جنھوں نے2010 میں جنوبی افریقہ کیخلاف اس کارنامے کیلیے محض38بالز کھیلی تھیں۔