فکسنگ اسکینڈل سری لنکا کے 2 امپائرز پر 55 برس کی پابندی عائد

تینوں نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے اسٹنگ آپریشن میں فکسنگ پر رضامندی ظاہر کی تھی۔


Sports Desk July 07, 2013
تینوں نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے اسٹنگ آپریشن میں فکسنگ پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ فوٹو: فائل

سری لنکا نے فکسنگ اسکینڈل میں ملوث اپنے 2 امپائرز مورس ونسٹن اور سگارے گالگے پر 5،5 برس کی پابندی عائد کردی جبکہ گامنی دیسا نائیکے کو خبردار کرنے کے ساتھ نچلے لیول پر تنزلی بھی کردی گئی۔

اس کا انکشاف بورڈ ذرائع نے کیا، ان تینوں نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیے گئے اسٹنگ آپریشن میں فکسنگ پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اسی کیس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے امپائرز کو 4 سے 10 برس تک پابندی کی سزائیں دی جا چکی ہیں۔

سری لنکا نے کئی ماہ تک اس کیس کو زیادہ اہمیت نہیں دی مگر بڑھتے ہوئے دباؤ پر اسے بھی فکسنگ اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائی پر مجبور ہونا پڑا، سری لنکا کرکٹ جلد ہی ڈسپلنری کمیشن کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے باضابطہ اعلان کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں