ٹرافی کیلیے آج جو کو وک کا اینڈی مرے سے ٹکراؤ
میزبان اسٹارکےپاس77برس بعدپہلےبرطانوی چیمپئن بننےکاموقع، ورلڈنمبرون کھلاڑی ٹائٹل قبضے میں کرنے کیلیے پُراعتماد.
ومبلڈن مینز سنگلز ٹرافی کیلیے اتوار کو عالمی نمبرون نووک جوکووک کا برطانوی اسٹار اینڈی مرے سے ٹکرائو ہوگا۔
میزبان اسٹار کے پاس77 برس بعد پہلے برطانوی چیمپئن بننے کا موقع موجود ہے، وہ گذشتہ برس سوئس اسٹار راجرفیڈرر سے فائنل ہارگئے تھے، اسی طرح جوکووک2011 کے بعد دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے قبضے میں کرنے کیلیے پُراعتماد ہیں، وہ اب تک 6گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے،اس میں چار آسٹریلین اوپن اورایک یوایس اوپن بھی شامل ہے، 26 سالہ جوکووک عظیم پلیئر ثابت ہوئے ہیں، وہ دوسری ومبلڈن ٹرافی اور مجموعی طور پر ساتویں گرینڈ سلم ٹائٹل کیلیے اتوار کو اینڈی مرے کیخلاف کورٹ سنبھالیں گے،2007 کے ومبلڈن میں کمر کی انجری نے انھیں نڈال کیخلاف سیمی فائنل میں تیسرے سیٹ پر دستبرداری پر مجبور کیا تھا۔
اسی طرح وہ 2006 اور2007 کے فرنچ اوپن میں بھی بالترتیب تیسرے رائونڈ اور کوارٹر فائنل میں دستبردار ہوچکے ہیں، 2009 میں آسٹریلین اوپن میں اعزاز کی دفاعی مہم کے دوران بھی انھیں اینڈی روڈک کیخلاف کوارٹر فائنل میں انجری مسائل نے مقابلے سے باہر جانے پر مجبور کر دیا تھا، البتہ کسی کو بھی جوکووک کے طویل میچز کھیلنے کی صلاحیت پرکوئی شبہ نہیں ہے،2012 کے آسٹریلین اوپن فائنل میں انھوں نے رافیل نڈال کیخلاف 5 گھنٹے53 منٹ مقابلہ کیا۔
یہ گرینڈ سلم میں اب تک کا طویل ترین فیصلہ کن معرکہ ہے، اسی طرح جمعے کو انھوں نے ایونٹ کی تاریخ کا طویل ترین سیمی فائنل کھیلا، ورلڈ نمبرون سربیئن اسٹار نے ومبلڈن کے موجودہ ایونٹ میں فائنل تک رسائی کے سفر میں پہلے مرحلے میں جرمن فلورین میئر کو 6-3،7-5 اور 6-4 سے ٹھکانے لگایا۔
امریکی پلیئر بوبی رینالڈز کیخلاف 7-6(7/2) ،6-3 اور6-1 سے ملنے والی فتح نے جوکووک کو تیسرے رائونڈ میں پہنچایا، فرنچ حریف جیریمی شارڈے کو 6-3،6-2 اور 6-2 سے مات دینے پر انھیں پری کوارٹر فائنل میں رسائی ملی، جہاں پر جرمن پلیئر ٹامی ہاس ان کا شکار ثابت ہوئے، میچ میں6-1،6-4،7-6(7/4) سے فتح سرب پلیئر کا مقدر بنی، جمہوریہ چیک کے7 سیڈ ٹوماس بریڈیچ کو پچھاڑ کر جوکووک نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ان کی فتح کا اسکور 7-6(7/5)،6-4 اور 6-3 رہا، فائنل فور میں ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو ان کیلیے مشکل ترین حریف ثابت ہوئے، جہاں پر ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین سیمی فائنل منعقد ہوا، چار گھنٹے 43 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں ورلڈ نمبرون پلیئر کو بمشکل تمام 7-5، 4-6، 7-6 (7/2)، 6-7(6/8) اور6-3 سے کامیابی ملی، دوسری جانب ٹائٹل جیتنے کیلیے 77 سالہ برطانوی تڑپ ختم کرنے کے خواہاں اینڈی مرے کو پہلی آزمائش میں بینجمن بیکر کا سامنا رہا،ان کیخلاف 6-4،6-3 اور 6-2 سے کامیابی نے انھیں دوسرے رائونڈ میں پہنچایا۔
چائنیز تائپے کے لوین ہوشن کو 6-3،6-3 اور 7-5 سے مات دیکر اینڈی مرے نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، اسپین کے ٹامی روبریڈو پر6-2،6-4 اور 7-5 سے فتح نے انھیں چوتھے رائونڈ میں میخائل یوزنی کیخلاف پہنچا دیا، اس مرحلے میں اینڈی کو 6-4، 7-6 (7/5) اور 6-1 سے فتح نے کوارٹر فائنل میں رسائی دلائی، اسپین کے فرنانڈو ورڈاسکو کو 4-6،3-6،6-1،6-4 اور 7-5 سے مات دیکر میزبان اسٹار نے سیمی فائنل میں جگہ پائی، اب وہ ٹرافی کی جانب نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔