6 سال بعد جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹرپرویزمحمود کے قتل کا معمہ حل

ڈاکٹر پرویزمحمود کا قتل ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پرکیا، ملزم کا انکشاف


ویب ڈیسک December 20, 2018
واضح رہے کہ 2012 میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم کے ہمراہ ان کے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔: فوٹو: فائل

جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کا معمہ 6 سال بعد حل کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹرپرویزمحمود کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویزمحمود کو ستمبر2012 میں قتل کرنے والا ٹارگٹ کلرمسعود علی عرف کالا قانون کی گرفت میں آگیا ہے جسے گزشتہ ماہ 30 نومبرکوگرفتارکیا گیا، تفتیش میں ٹارگٹ کلر نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، ملزم ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلراسکواڈ کا رکن ہے، جس نے بتایا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پرکیا جب کہ ناظم آباد اوررضویہ میں احکامات ملنے پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔

پولیس نے کہا کہ مسعود عرف کالا نے تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویزمحمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرپرویزمحمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا، ملزم نے اپنی ٹارگٹ کلراسکواڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا، جن میں عمران اعجازنیازی، طاہرقادیانی، زبیرعرف پپا، عبد الرحمان قریشی، جوائنٹ سیکٹرانچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیرنائی اورشکیل موٹا بھی شامل ہے اورملزم کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکہ خیزمواد برآمد ہوا۔

عدالت نے مفرورملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور5 جنوری کو ملزمان کو گرفتارکرکے پیش کرنے سمیت تفتیشی افسرکو پولیس فائل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں