راولپنڈی میں موٹروے پولیس کی کارروائی گاڑی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اسلحے میں 46 نائن ایم ایم پسٹل، 32 تئیس بور پسٹل، 12 رائفلیں 12 بور،10 رائفلیں 223 بور شامل ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2018
گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو تھانہ صدر بیرونی پولیس کے حوالے کردیا، ترجمان موٹر وے پولیس: فوٹو: فائل

MOSCOW:

ٹھیلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ٹھیلیاں انٹرچینج کے قریب اسلحہ سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی۔ گاڑی سے برآمد کیے جانے والے اسلحے میں 46 نائن ایم ایم پسٹل، 32 تئیس بورپسٹل، 12 رائفلیں 12 بور، 10 رائفلیں 223 بوراور26 ہزارسات سو گولیاں اور800 میگزین برآمد کئے گئے۔


ترجمان موٹروے کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو تھانہ صدر بیرونی پولیس کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں