پی آئی اے کے مزید 20 فضائی میزبانوں کی ڈگریاں جعلی ہونے کا انکشاف

جعلی اسناد پر ملازمت کرنے والے 20 فضائی میزبانوں میں ائیرہوسٹسز اور اسٹیورڈز شامل ہیں


ویب ڈیسک December 20, 2018
پی آئی اے میں درجنوں فضائی میزبانوں اور پائلٹس کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد پر کارروائی ہوچکی ہے فوٹو: فائل

پی آئی اے کے پائلٹس کے بعد اب 20 فضائی میزبانوں کی تعلیمی اسناد بھی جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی میٹرک کی اسناد متعلقہ تعلیمی بورڈز کو تصدیق کے لیے بھجوائی تھیں، تعلیمی بورڈز نے 20 فضائی میزبانوں کی اسناد کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ جعلی اسناد پر ملازمت حاصل کرنے والے 20 فضائی میزبانوں میں ائیرہوسٹسز اور اسٹیورڈز شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ فضائی میزبانوں کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں دی گئی ہدایت کی روشنی میں قومی ایئر لائن نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل فضائی میزبانوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے میں درجنوں فضائی میزبانوں سمیت پائلٹس کے خلاف جعلی تعلیمی اسناد کے الزام میں کارروائی کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |