یاسر شاہ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی 10 ویں پوزیشن پر آگئے

پرتھ ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت کوہلی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 934 تک پہنچ گئی

پرتھ ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت کوہلی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 934 تک پہنچ گئی فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرتھ ٹیسٹ کے اختتام پر نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار 123 رنز کی اننگز سے انہیں 14 پوائنٹس ملے جس سے ان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 934 تک پہنچ گئی۔دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کے ساتھ کوہلی کے پوائنٹس کا فرق 7 سے بڑھ کر 19 ہوگیا ہے۔ ولیم سن بھی کیریئر بیسٹ پوائنٹس 915 تک رسائی پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ میں ہونے والی تلخی پر ویرات کوہلی اور ٹم پین نے مٹی ڈال دی


اس فہرست میں تیسرا نمبر سابق آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کا ہے جو ایک سال سے کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود اپنی تیسری پوزیشن قائم رکھنے میں سرخرو ہیں۔ ان کے مجموعی پوائنٹس 892 ہیں۔ ٹاپ ٹوئنٹی میں صرف اظہر علی واحد پاکستانی بلے باز ہیں جو 9 ویں پوزیشن رکھتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ کی ترقی

باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے رباڈا کی بادشاہت برقرار ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستانی پیسر محمد عباس کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ٹاپ ٹوئنٹی فہرست میں دوسرے پاکستانی یاسر شاہ ہیں جن کا دسواں نمبر ہے۔ وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور ان کے 757 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 758 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

آل راونڈر کی فہرست میں شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں جبکہ ٹاپ فائیو میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
Load Next Story