احتجاجی تحریک چلانے پرتمام علما کا اتفاق ہوگیا اورنگزیب فاروقی

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں اہلسنت کے ساتھ حکومتی...


Staff Reporter August 20, 2012
اہلسنّت میں مایوسی بڑھتی رہی توامن کی ذمے داری نہیںلے سکتے، علامہ اورنگزیب فاروقی۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: شہر میں اہلسنّت کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے، عیدالفطر کے بعداحتجاجی تحریک چلانے پرتمام علما کا اتفاق ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار اہلسنّت و الجماعت کے رہنماؤں علامہ اورنگزیب فاروقی ،مولانا رب نواز حنفی ،مولانا تاج محمد حنفی ،مولانا اللہ وسایا صدیقی ،ڈاکٹر محمد فیاض ،سنی علماء کونسل کے علامہ ابو سعود یوسف،سنی ایکشن کمیٹی کے علامہ دل فراز معاویہ ،تحریک اہلسنّت انٹرنیشنل کے مولانا علی معاویہ ،عالمی مجلس تحفظ اسلام کے مولانا حسن زیب فاروقی ،تنظیم المدارس کے مولانا عبد الحمید ،سنی طلباء اتحاد کے تصور حسین معاویہ ،جمیعت علمائے اسلام ،تحریک غلبہ اسلام ،تحریک نوجوانان اہلسنت اورسنی وحدت کونسل کے نمائندوں نے مرکز اہلسنت جامع مسجد صدیق اکبر ؓ میں مشترکہ اجلاس میںگفتگو کے دوران کیا ، اورنگزیب فاروقی اوردیگر نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں اہلسنت کے ساتھ حکومتی رویہ افسوس ناک ہے، نوجوانان اہلسنت میں مایوسی بڑھتی رہی تو پھر امن و امان کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں