انگور اڈا بازار پر افغانستان سے گولہ باری ایک جاں بحق 5زخمی

گولے افغان فوج نے فائرکیے،مقامی انتظامیہ،کوئلے کی 600بوریاں بھی خاکستر،ٹل میں چیک پوسٹ پر3راکٹ فائر،چاردیواری کونقصان.


باب دوستی پرخودکش حملے کے بعدبارڈرکے دونوں اطراف سخت چیکنگ،بمبارکاہدف پاکستانی اہلکار تھے، غیرملکی خبررساں ادارہ. فوٹو: ایکسپریس نیوز

جنوبی وزیرستان کے علاقہ بیرمل میں انگور اڈا کے بازار پر افغانستان سے درجنوں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

جس سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جبکہ 27 دکانیں اور کوئلے کا گودام تباہ ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکارنے بتایاکہ افغانستان میں موجودفورسزنے پاکستانی حدود میں درجنوں مارٹر گولے فائر کیے جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعدازاں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایک گولہ کوئلے کے گودام پرگرنے سے وہاں آگ لگ گئی اور600 سے زائد کوئلے کی بوریاں خاکسترہوگئیں۔ ٹی وی کے مطابق سرحد پارسے 50 گولے داغے گئے جس سے 27 دکانیں بھی تباہ ہوگئیں۔



دریں اثناتحصیل ٹل کے علاقہ میانجی خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم مقام سے 3 راکٹ داغے گئے جس سے چیک پوسٹ کی چاردیواری کو جزوی نقصان پہنچا۔دوسری جانب جمعے کو چمن بارڈر پر باب دوستی کے قریب ہونیوالے خودکش حملے کے بعد بارڈرکے دونوں اطراف چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔آن لائن نے غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایاکہ دراصل افغان سیکیورٹی حکام خود کش حملہ آور کو پاکستان کی حدودمیں داخل کراناچاہتے تھے تاکہ پاکستانی اہلکاروںکونشانہ بناسکے لیکن سرحدپرموجود اہلکاروں کے غلط طرز عمل کی وجہ سے حملہ آوراصل حدف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |