ای او بی آئی اسکینڈل سابق کرنل اور ڈی جی کا عدالتی ریمانڈ

ملزمان کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ پیر تک موخر


Staff Reporter July 07, 2013
ملزمان کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ پیر تک موخر. فوٹو: فائل

HOUSTON: ای او بی آئی اراضی اسکینڈل میں ملوث ای او بی آئی کے ڈائریکٹر جنرل انویسٹمنٹ واحد خورشید کنور اور سابق ڈائریکٹر آئی بی کرنل ریٹائر علی اسد مرزا کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ہفتے کو ایف آئی اے حکام نے مذکورہ ملزمان کا مزید ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی غلام مرتضیٰ کے روبرو پیش کیا جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ 10 روزہ ریمانڈ میں ایف آئی اے کی کوئی کارگردگی نظر نہیں آئی اور ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی۔ ایف آئی اے حکام کو ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔



قبل ازیں وکیل صفائی خواجہ نوید، فاروق حیات اور قاضی اشرف ایڈووکیٹ نے ملزمان کو جیل میں بی کلاس کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل تعلیم یافتہ اور اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں، انکم ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔ عدالت نے وکلاکے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ پیر تک موخر کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |