پرویز مشرف کی ضمانت کا معاملہ چیف جسٹس کی عدالت میں مقرر

ججز نظربندی کیس میں سابق صدر کی ضمانت کیخلاف اسلم گھمن کی درخواست دائر


Numainda Express July 07, 2013
ججز نظربندی کیس میں سابق صدر کی ضمانت کیخلاف اسلم گھمن کی درخواست دائر۔ فوٹو: فائل

JOHANNESBURG: سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کے بارے میں معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی عدالت میں مقرر کر دیا۔

مقدمے کی سماعت پیر کو ہوگی۔ ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کیخلاف اسلم گھمن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔ ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کی طرف سے بھی ایک درخواست دائر کی گئی ہے ۔



جس میں انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ چلانے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست سابق صدر نے اپنے وکیل الیاس صدیقی کے ذریعے دائر کر کھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی دفعات عائد کرنے کے فیصلے کو خارج کردیاجائے۔ دونوں درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل بینچ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |