حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پر اتفاق

حکومت اور اتحادیوں کو 20 جب کہ اپوزیشن کو 18 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی، ذرائع

حکومت اور اتحادیوں کو 20 جب کہ اپوزیشن کو 18 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پراتفاق ہوگیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پراتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراتحادیوں کو 20 کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی جب کہ اپوزیشن جماعتوں کو 18 کمیٹیوں کی سربراہی دی جائے گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : اپوزیشن کا معمول کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی لینے سے انکار

قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی حکومت کو دینے پر اتفاق ہوا ہے، ریاض فتیانہ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر حزبِ اختلاف سے اب کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، جو اپوزیشن کے پاس کمیٹیاں تھیں وہ ان کے پاس رہیں گی اور جو حکومت کے پاس تھیں وہ موجودہ حکومت کے پاس جائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اچھا لیڈر قوم کے حالات دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ بہتر کیا ہو سکتا ہے، حکومت کی ساکھ اس پر منحصر ہے کہ ہم کتنی قانون سازی کرتے ہیں۔
Load Next Story