کرینہ کا سیف علی خان کو سنی لیون کے شوہر سے ملنے کا مشورہ

کرینہ کپور ان دنوں اپنے ریڈیو شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


ویب ڈیسک December 20, 2018
کرینہ کپور ان دنوں اپنے ریڈیو شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

کرینہ کپور نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کو سنی لیون کے شوہر سے ملنا چاہیے۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے شادی کے بعد اب تک صرف ایک ہی فلم 'ویر دی ویڈنگ' میں کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جس کی وجہ ان کا بیٹا تیمور علی خان ہے جسے چھوٹی سی عمر میں ہی بے پناہ شہرت حاصل ہے جب کہ اب کرینہ نے فلموں کے بعد ریڈیو پر بھی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرینہ کپور فلموں کے بعد اب ریڈیو پر اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

کرینہ کپور نے رواں ماہ ریڈیو شو کا آغاز کیا ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کرکے ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھیں گی، اپنے پہلے ریڈیو شو میں کرینہ نے خوبرو اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا اور ان سے دلچسپ سوالات کیے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BrjQmbZAgs3/"]

کرینہ کپور نے سنی لیون سے ماں بننے کا تجربہ شیئر کرنے کا کہا اور ان کے شوہر سے متعلق پوچھا جس پر سنی لیون نے جواب دیا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کیوں کہ ان کے شہور ڈینیل ویبر بچوں کو سبنھالنے میں ان کی بہت مدد کرتے ہیں اور بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے سے لے کر ان کو کھلانے پلانے میں بھی بھرپور ساتھ دیتے ہیں، جس پر میزبان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ چاہتی ہیں ان کے شوہر سیف علی خان کو ایک بار ڈینیل ویبر سے ملنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |