امریکا سے جرمنی کی جاسوسی کی توقع نہیں تھی جرمن چانسلر

وہ کسی ایسے ملک کی طرف سے جاسوسی کی توقع نہیں کرتیں جسے دوست سمجھا جاتا ہو،انجیلا مرکل۔

وہ کسی ایسے ملک کی طرف سے جاسوسی کی توقع نہیں کرتیں جسے دوست سمجھا جاتا ہو،انجیلا مرکل۔ فوٹو: رائٹرز

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکی صدر پر یہ واضح کیا کہ وہ کسی ایسے ملک کی طرف سے جاسوسی کی توقع نہیں کرتیں جسے دوست سمجھا جاتا ہو۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکل نے یہ بات امریکی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے مبینہ طور پر یورپی اداروں کی خفیہ انٹرنیٹ نگرانی کے حوالے سے جرمنی اور دیگر یورپی اتحادیوں کے غم وغصے کے تناظر میں کہی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اعلیٰ سطح پر باہمی مذاکرات پر بھی اتفاق کیا۔ یہ مذاکرات یورپی یونین اور امریکا کے درمیان طے شدہ ان مذاکرت کے علاوہ ہوں گے جن میں واشنگٹن کی طرف سے یورپی اتحادیوں کی جاسوسی کی خبروں پر غور کیا جانا ہے۔
Load Next Story