خیبر پختونخوا کوایف سی پلاٹونز واپس کی جائیں عمران خان

اس اقدام سے سے فاٹا اور دیگر علاقوں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جاسکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی۔


Numainda Express July 07, 2013
پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : آن لائن

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں پرویزخٹک کی زیرقیادت تبدیلی کے ایجنڈے پرعملدرآمدشروع ہو چکا ہے۔

قومی سطح پر پارٹی کے منتخب نمائندے خیبرپختونخوا کی حکومت کیساتھ رابطوں کو مضبوط بناکرصوبائی حکومت کی کامیابیوں کو قومی سطح پراُجاگرکریں۔ صوبے کی موجودہ منتخب کابینہ ملکی تاریخ میں پہلی کابینہ ہوگی جواپنے اخراجات میںنمایاںاور خاطرخواہ کمی کرکے دکھائے گی۔ پولیس سمیت تمام محکموںمیں سیاسی مداخلت ختم کیے بغیر پی ٹی آئی کے مقاصد پورے نہیںہونگے۔ ہفتے کو وزیرا علیٰ سیکریٹریٹ میںپی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب میں انھوں نے کہاکہ صوبے میں سرکاری اہلکاروں اورافسران کے تقرروتبادلے میںسیاسی مداخلت بالکل بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔



مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کوآئی جی پی اور سیکریٹری داخلہ کیطرف سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پرعمران خان نے خیبرپختونخوامیں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلیے وفاقی حکومت سے ملک بھرسے ایف سی کی پلاٹونزواپس صوبے کوبجھوانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی پلاٹونزکی واپسی سے فاٹا اور دیگر علاقوں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میںبڑے پیمانے پر ہونیوالی دھاندلیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں انتخابات کوشفاف بنایا جا سکے۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کے ڈسپلن پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،ایسا طریقہ کاروضع کیاجائیگاکہ کوئی بھی اُمیدوارپارٹی کے منشوراورفیصلوں کیخلاف نہیں جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |