امریکی اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

فیس بک لاکھوں صارفین کی معلومات کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوگیا، اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک December 20, 2018
فیس بک لاکھوں صارفین کی معلومات کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوگیا، اٹارنی جنرل فوٹو:فائل

امریکی دارالحکومت کے اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرل نے صارفین کا ڈیٹا چرانے والی کمپنی 'کیمبرج انالیٹیکا' کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ معروف سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ صارفین کا ڈیٹا دوسروں کو فراہم کرنا دھوکہ دہی ہے، فیس بک نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ذاتی ڈیٹا نجی کمپنیوں کو فراہم کیا جنہوں نے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

امریکی عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرایا تھا اور اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |