ممبئی حملہ کیس 4گواہان کوسفری اخراجات دینے کاحکم

سرکاری وکیل کی عدم حاضری پرگواہان پرجرح کابھارتی اجازت نامہ پیش نہیںکیاجاسکا


Qaiser Sherazi July 07, 2013
مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر طارق کی خدمات سندھ پولیس کو واپس کر دی گئیں. فوٹو: رائٹرز

لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ ذکی الرحمن لکھوی سمیت گرفتار 7 ملزمان کے خلاف ممبئی حملہ سازش کیس کی سماعت20جولائی تک ملتوی کر دی۔

مقدمے کے4اہم ترین گواہان سی آئی ڈی کراچی کے انسپکٹروں کی جانب سے سفری اخراجات ادا کرنے تک کراچی سے آکر بیان دینے سے انکار پرعدالت نے انھیں سفری اخراجات اداکرنے کاحکم دیاہے۔ مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر طارق کی خدمات سندھ پولیس کو واپس کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر مقرر نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی اے آئندہ تاریخ پر ایسے افسرکو عدالت بھیجے جسے کیس سے متعلق معلومات بھی ہوں ۔



 

مقدمے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر علی بھی باکس سیکیورٹی نہ ملنے پر پیش نہیں ہوئے اس لیے عدالتی کمیشن کے بھارت جانے کے بارے میں بھی کوئی بات نہیں ہوسکی۔ ملزمان کے وکیل ریاض چیمہ نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھارت کی حکومت گواہان پر جرح کی اجازت نہیں دے رہی تھی اب بھارت نے اجازت دیدی ہے مگر ایف آئی اے پیش رفت نہیںکر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |