حکومت کا اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

توانائی کے شعبہ کےلیے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے اوران کی مالیت قریباً 300 ارب روپے ہوگئی، ذرائع


ویب ڈیسک December 20, 2018
فیصلہ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے مشکل معاشی صورت حال سے نمٹنے اور زرمبادلہ کے گرتے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے اسلامک سکوک بونڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں اسلامک بینکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلامک سکوک بونڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلامک بینکوں کے کنسورشیئم کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکوک بونڈ کے اجراء کیلئے تیاریاں پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہیں اور اس حوالے سے معمولی رکاوٹیں ہیں جو جلد دور کرلی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبہ کےلیے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے اور قریباً 300 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کیے جا سکتے ہیں، سکوک بانڈ سے حاصل رقم سے گردشی قرضوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ نے اسلامی بینکوں کو سکوک بونڈ جاری کرنے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں