وزیر اعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون کشمیر میں قتل عام بند کرانے کا مطالبہ

وزیراعظم نے انتونیو گوتریس کو کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک December 20, 2018
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے جسے رکوانے میں اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں