کسی کی دھمکیوں سے احتساب رکنے والا نہیں علی امین گنڈا پور

فضل الرحمان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں لیکن اُس کے باوجود وہ عیش کی زندگی گزار رہے ہیں،علی امین گنڈا پور


ویب ڈیسک December 20, 2018
فضل الرحمان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں اُس کے باوجود وہ عیش کی زندگی گزار رے ہیں،علی امین گنڈاپور (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر برائے کشمیر اور گلگت بلتستان امور علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب ملک لوٹنے والوں سے حساب لیا جائے گا اور یہ احتساب کسی کی دھمکیوں سے رکنے والا نہیں۔

علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت وجود میں آئی ہے جو اپنے وزیروں سے بھی حساب مانگتی ہے، ان کے ساتھ ملک لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا اور یہ احتساب کا عمل کسی کی دھمکیوں سے رکنے والا نہیں، ہماری پارٹی کے لوگوں کا احتساب بھی ہو رہا ہے لیکن ہم تو نہیں چیخ رہے۔

علی امین گنڈا پور نے مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کی کھلی تصویر ہیں، اُن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں لیکن اُس کے باوجود وہ عیش کی زندگی گزار رے ہیں اسی طرح نواز شریف کی کرپشن سے بچہ بچہ واقف ہے جب کہ بلاول کے پیمپر بھی ملکی دولت سے خریدے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں