وزیراعلیٰ بلوچستان کا 20 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کا عندیہ

ہمارے پاس 20 ہزار ملازمتیں موجود ہیں جن کا تعلق کھیلوں کے شعبے اور دیگر محکمہ جات سے ہے، جام کمال


ویب ڈیسک December 20, 2018
بلوچستان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت لوگوں کو ملازمت دے گی اس وقت ہمارے پاس 20 ہزار ملازمتیں موجود ہیں جن کا تعلق کھیلوں کے شعبے کے علاوہ دیگر محکموں سے ہے۔

آذر بائیجان میں انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، ماضی میں کھیلوں کے شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا لیکن موجودہ حکومت کھیلوں کے لیے ضلعی، تحصیل اور اسکول کی سطح پر فنڈز فراہم کرکے دیگر سہولیات دے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے لیے ملازمتوں کا پیکیج تیارکرلیا ہے، یوتھ، اقلیتوں کوبھی اس پیکج کے تحت ملازمتیں دی جائیں گی، لوگوں کو روزگار کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہمارے پاس 20 ہزار ملازمتیں موجود ہیں اور ان ملازمتوں کا تعلق کھیلوں کے شعبے کے علاوہ دیگر محکمہ جات سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں