سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے قائم علی شاہ

عوامی توقعات پرپورا اترناہوگا،ارکان اسمبلی ترقیاتی اسکیموںکی خود نگرانی کریں،وزیراعلیٰ.


Staff Reporter July 07, 2013
تمام جائزمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیںگے،ارکان اسمبلی کو وزیراعلیٰ کی یقین دہانی فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کی عوام نے ہمیں واضح مینڈیٹ دیاہے لہذاہمیں عوامی توقعات کوپوراکرناہے اورسندھ میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھادیناہے۔

تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اورانہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوسکیں،تمام منتخب ارکان اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر بھی نگرانی کریں ۔یہ بات انھوں نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں نوشہرہ فیروزڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے اپنے حلقوں سے متعلق مسائل اورترقیاتی اسکیموں اوراس حوالے سے درپیش پیچیدگیوں سے بھی آگاہ کیا۔



وزیراعلیٰ سندھ نے ارکان اسمبلی کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ان کے تمام جائزمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اصغر علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سرفراز علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سید مراد علی شاہ اوردیگربھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |