عید احتساب اورملک کے تحفظ کے عہد کادن ہے سیاسی رہنما

رمضان المبارک تقویٰ کا مہینہ ہے،عیدروزےاورتراویح کی خوشی میں مومن کیلیےاللہ تعالیٰ کی طرف سےانعام ہے،مولانا اسد اللہ۔


Staff Reporter August 22, 2012
علامہ عباس کمیلی،اسد اللہ بھٹو،آفاق احمد،ساجد نقوی،مولانا عبدالرحمن و دیگر کے پیغامات, فوٹو: اے ایف پی

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے عید الفطر کے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطرخوشیوں اور مسرتوں کا اسلامی تہوار ہے ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر مولانا اسد اللہ بھٹو نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم عید اپنے احتساب، ملک و ملت کے تحفظ اور قرآن و سنت کے نفاذ کے عہد کا دن ہے ،رمضان المبارک تقویٰ کا مہینہ ہے، عید روزے اور تراویح کی خوشی میں بندہ مومن کیلیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے، عید کے دن عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملک میں تقویٰ والا نظام اور اسلامی حکومت قائم کریں گے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانانِ پاکستان سمیت اُمت مسلمہ کو دلی مبادک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطرکی خوشی کے موقع پر غمزدہ خاندانوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عید کا دن مسلمانوں کے لیے اطاعت خدا کی توفیق نصیب ہونے پر اظہار تشکر اور اپنے محاسبے اور احتساب کا دن ہے ۔

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مرکزی تنظیم عزا کے سیکریٹری سلمان مجتبی نقوی اور خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ عیدالفطرکے موقع پر غربا کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرکے اللہ کی رضا حاصل کی جائے، جماعت غربا اہلحدیث کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جو تربیت نفس حاصل کی گئی ہے اسے برقرار رکھنا چاہیے، تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حنیف بلو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اتحاد، بھائی چارگی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں