آصف زرداری کی بینکنگ کورٹ میں پیشی پیپلز پارٹی کا پاور شو کا فیصلہ
بلاول بھٹو نے ارکان اسمبلی اور ملک بھر سے کارکنوں کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی
پیپلز پارٹی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارٹی کے شریک چیئرمین کی پیشی پر بھرپور پاور شور کا فیصلہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی کل بینکنگ کورٹ میں ہونے والی پیشی اہمیت اختیار کرگئی ہے، پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی پیشی پر عوامی طاقت کے مظاہرے کا انتظام کرلیا ہے جس کے بعد اب پیشی پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ارکان اسمبلی اور ملک بھر سے کارکنوں کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے اب کسی بھی غیرمتوقع صورتحال پر فوری ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔ شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کو بھی زیادہ سے زیادہ خواتین کارکن بینکنگ کورٹ کے باہر لانے کا کہا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا اب انتقام کی سیاست نہیں چلنے دیں گے جب کہ خورشید شاہ نے بھی خبردار کیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ثبوت پیش کرنا ہوں گے، ملک میں جنگل قانون ہے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے اپنے وکلا سے قانونی مشاورت کے بعد نوڈیرو سے گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔