غیر معمولی سرد ہواؤں کا زور ٹوٹ چکا سردی برقرار رہے گی محکمہ موسمیات

مطلع خشک، رات میں سرد اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان برقرار ہے، محکمہ موسمیات

مطلع خشک، رات میں سرد اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان برقرار ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

تیسرے روز بھی شہر کا پارہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ آج درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے پارہ 9ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 27.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ،گزشتہ روز کی طرح جمعرات کو بھی صبح کے شمال مغربی جبکہ دوپہر کے بعد سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں، گزشتہ کئی روز کے تسلسل میں شہر میں دھند چھائی جس کی وجہ سے حد نگاہ معمولی متاثر رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غیر معمولی سرد ہواؤں کا زور ٹوٹ چکا ہے تاہم اگلے 48گھنٹوں کے دوران سردی برقرار رہے گی ،آج (جمعے )کو صبح کے وقت شہر کا کم سے کم پارہ 8سے 10ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ مطلع خشک، رات میں سرد اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان برقرار ہے۔
Load Next Story