ایرانیوں کو پاکستانی شہریت دینے پر نادرا عملے کی گرفتاری کیلیے چھاپے
ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے ہیں،آئندہ چند روز تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا،ایف آئی اے
ایرانی شہریوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملہ ثابت ہونے کے بعد ایف آئی اے نے نادرا افسران، اہلکاروں اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے جمعرات کو نادرا کی رپورٹ میں ذمے دار قرار دیے جانے والے 6 افسران، اہلکاروں اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج رشوت ستانی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرلیا تھا اور مقدمے میں نامزد ملزمان اور ان کے معاونت کرنے والے اہلکاروں اور ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے 3 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی تھیں، چھاپہ مار ٹیموں نے نادرا کے دفاتر اور نامزد ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے۔
ایف آئی اے ذرائع حکام کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے ہیں تاہم ایف آئی اے نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام نے نامزد ملزمان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے ٹیکنیکل سپورٹ بھی حاصل کرلی ہے اور امکان ہے کہ آئندہ چند روز تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔