ملک میں شرح خواندگی کم ہوگئی حکومت کا اعتراف
تجویز یہ ہے کہ انٹر میڈیٹ کے طلباپر لازم کیاجائے گاکہ وہ ان پڑھ بالغ افراد کو پڑھائیں، وفاقی وزیر تعلیم
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی کم ہو گئی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی 60 فیصد سے کم ہوکر 58 فیصد رہ گئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ان کی حکومت تعلیم بالغاں کے لیے خصوصی مہم شروع کر رہی ہے۔تجویز یہ ہے کہ انٹر میڈیٹ کے طلباپر لازم کیاجائے گاکہ وہ ان پڑھ بالغ افراد کو پڑھائیں۔ان کو ششوں سے شرح خواندگی میں 10 سے 15 فیصد بہتری آ سکتی ہےجب کہ ایوان بالانے چیئرمین سینیٹ کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے 6 ارکان نامزد کرنے کا اختیار دے دیا۔
اجلاس میں اس سلسلے میں قائد ایوان سینیٹرشبلی فراز نے تحریک پیش کی۔ تحریک میں کہاگیاکہ یہ ایوان چیئرمین سینیٹ کوقائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے 6 ارکان نامزد کرنے کا اختیار دیتا ہے اورچیئرمین سینیٹ کویہ بھی اختیار ہو گاکہ وہ ان ناموںمیں ردو بدل بھی کر سکیں گے۔ ایوان نے تحریک کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔
وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میںایوان کو آگاہ کیاگیاکہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 1764 ہے، ایوان کو بتایاگیاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت بھی زیر غور ہے جب کہ سابق وزیر اعظم کے غیر ملکی دورہ برطانیہ کی تفصیلات ایوان بالامیں پیش کردی گئیں۔
شاہ محمودنے تحریری جواب میں کہا کہ سابق وزیراعظم نے دورہ برطانیہ جولائی 2016 میں کی اپرواز کے دورانیہ کی کل لاگت 17 لاکھ 78 ہزار 183 روپہ فی گھنٹہ تھی ،اس دورہ پر 3 کروڑ 45 لاکھ 27 ہزار 266 روپے کل اخراجات آئے اس دورہ کے بل 13 مئی 2018 کو اداکیے گئے۔
سابق وزیراعظم نے طبی معائنے کے لیے پی آئی اے کے وقف شدہ طیارہ کو اپریل 2016 میںلندن لے کر گئے اورجولائی 2016 کو واپس آئے۔ شاہ محمودنے کہاکہ افغانستان غیر معمولی سلامتی کی صورتحال کی وجہ سے پاکستانی قیدیوںکی تعداد کے حوالے سے معلومات کاتبادلہ نہیںکررہا، 15 ستمبر کے دورہ کابل کے دوران اس مسئلے کو افغان قیادت کے ساتھ اٹھایا ہے۔
ایوان کو بتایاگیاکہ پاکستان نے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان کو عطیہ دی، چمن ، قندھار ریلوے لائن اور پشاور کابل موٹروے پر اکھٹے کام کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔
قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کی طرف سے حاصل بزنجو اور ان کے اہل خانہ کو دیے جانے والے نوٹس کے حوالے سے تحریک استحقاق کامعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیاجب کہ گیس کی معطلی کے حوالے سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملے پر قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اورقلات میں انٹرنیٹ سروسزکی بندش اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی خدمات کی عدم فراہمی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹس ایوان میںپیش کر دی گئی۔
بعدازاں اجلاس (آج) جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔