عیدکی خوشیوں میں غریبوں کویادرکھاجائےالطاف حسین

دعاہے ملک سے دہشت گردی وفرقہ وارایت کاخاتمہ ہو،تمام اہل وطن کوعیدکی مبارکباد


Express Desk August 22, 2012
دعاہے ملک سے دہشت گردی وفرقہ وارایت کاخاتمہ ہو،تمام اہل وطن کوعیدکی مبارکباد۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوعیدالفطرکی دلی مبارکبارپیش کی ہے اوردعا کی ہے کہ عیدالفطر پاکستان سمیت دنیابھرکیلیے امن و سلامتی اوررحمت و برکت کاپیغام لے کرآئے،اللہ تعالیٰ پاکستان کوتمام اندورنی و بیرورنی خطرات سے نکالے، ملک بھرسے دہشت گردی اورفرقہ وارانہ قتل وغارتگری کاخاتمہ ہو،ملک میں امن قائم اورعوام کی مشکلات اورپریشانیاں دورہوں۔

الطاف حسین نے اہل ثروت حضرات سے اپیل ہے کہ وہ عیدکی خوشیوں میں غریبوںاور ناداروںکوشامل کریں۔الطاف حسین نے حق پرستی کی جدوجہدمیںجام شہادت نوش کرنے والے حق پرست شہداکو زبردست خراج عقیدت پیش کیااورایم کیوایم کے تمام یونٹوں، سیکٹروں،زونوں،ضلعوں اورتمام شعبہ جات کے ذمے داران وکارکنان،رابطہ کمیٹی پاکستان ولندن کے تمام ارکان،پاکستان اوراوورسیزیونٹوںکے کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوں ،نوجوانوں بچوں،بچیوںکو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطرکی مبارکبادپیش کی،ان کیلیے دعائیں کیں اورانہیں تلقین کی کہ وہ عیدالفطرکی خوشیوں میں حق پرست شہداکی قربانیوںکویادرکھیں،شہداکے لواحقین کاغم بانٹیںاوران کی دلجوئی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں