CHITRAL:
امریکا میں جنوبی کوریا کی نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سئیول سے آنے والے جنوبی کوریا کی نجی ائرلائن ایشیانا ائر لائنز کے بوئنگ 777 طیارے کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کرنا پڑی، لینڈنگ کے دوران طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔ لینڈنگ کے فوری بعد مسافروں نے اپنی جانیں بچانے کے لئے طیارے سے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے عملے کی جانب سے پیشگی اطلاع کی وجہ سے رن وے کو دیگر پروازوں کے لئے بند کرکے ریسکیو کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں جس کے باعث جانی نقصان انتہائی کم ہوا ۔