بھارتی ریاست بہار میں بدھ مت کے مذہبی مقامات پر9 بم دھماکے 5 افراد زخمی

دھماکوں کی شدت انتہائی کم تھی جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا مقصد زائرین میں خوف وہراس پھیلانا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 07, 2013
دھماکوں کےوقت مندرمیں عبادت کرنےوالوں کی تعدادبہت کم تھی جبکہ بم دھماکوں کامقصدزائرین میں خوف وہراس پھیلانا ہے, پولیس۔ فوٹو: اے ایف پی

WAH CANTT: بھارتی ریاست بہار میں بدھ مت کے مقدس مذہبی مقامات پر یکے بعد دیگرے 9 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹنہ سے 130 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بدھ مت کے مقدس مقام اور مندر ماھابدھی میں صبح کے وقت کم شدت کے 9 بم دھماکے ہوئے جس سے پوجا پاٹ میں مصروف 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد برمی شہری ہیں جنہیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیاہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


بہار پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی شدت انتہائی کم تھی جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا مقصد زائرین میں خوف وہراس پھیلانا تھا تاہم واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں