پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 29 دسمبر کو لاہور میں طلب

اجلاس میں قومی کھیل کی سمت کو درست کرنے کے لیے آئین میں ترامیم سمیت اہم فیصلے ہوں گے


Muhammad Yousuf Anjum December 21, 2018
اجلاس میں اگلے مجوزہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 29 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں قومی کھیل کی سمت کو درست کرنے کے لیے آئین میں ترامیم سمیت اہم فیصلے ہوں گے۔ مجوزہ ترمیم کےمطابق ہاکی فیدڑیشن سے وابستہ کوئی بھی عہدیدار پی ایچ ایف حکام یا ٹیم کی کارکردگی کو نشانہ نہیں بناسکے گا، ایسا کرنے کی صورت میں اس کی فیڈریشن سے وابستگی ختم کی جاسکے گی۔ اس اجلاس میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں 2017 اور 2018 کے آڈٹ اکاؤنٹس سمیت اگلے مجوزہ بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ آڈیٹر کی تقرری پر بھی شرکا کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایشین گیمز، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ میں ٹیم مینیجرز کی رپورٹس کی روشنی میں قومی ہاکی ٹیم کے مستقبل کے لیے اہم فیصلے بھی ایجندے کا حصہ ہیں۔ 12 سے 19 جنوری تک اعلان کردہ پاکستان ہاکی سپر لیگ کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مشاورت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |