ہرتیک روشن کے دماغ کی سرجری کامیاب رہی والد راکیش روشن

آپریشن تھیٹر میں اس ہمت کے ساتھ داخل ہوں گا کہ میں سرجری کے بعد بالکل صحتیاب ہو کر باہر آؤں گا، ہرتیک روشن


ویب ڈیسک July 07, 2013
سرجری سے قبل ہرتیک کا کہنا تھا کہ دماغ کے ذریعے ہی ہم اپنے ڈر پر قابو پاتے ہیں اور ایسے ایسے کام کر گزرتے ہیں جو ہم نے کبھی سوچے بھی نہیں تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کی ممبئی میں ہندوجا اسپتال میں دماغ کی سرجری کی گئی جو کامیاب رہی۔

بھارتی اخبار کے مطابق ہرتیک روشن کے والد راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ہرتیک روشن کے دماغ کی سرجری کامیاب رہی اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہرتیک کے سر میں 2 ماہ قبل فلم کی شوٹنگ کے دوران چوٹ آ گئی تھی جس کے باعث انہیں اکثر سر میں تکلیف کی شکایت رہنے لگی، ڈاکٹرز سے معائنے کے بعد پتا چلا کہ ہریتک کے دماغ میں ایک کلاٹ ہے جسے سرجری کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔

سرجری کرانے سے قبل ہرتیک روشن نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے دوستوں اور مداحوں کے لئے ایک پیغام لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے دماغ کی طاقت اور صلاحیتوں کے برؤے کار لاتے ہوئے اپنے لئے خوشی کا سامان پیدا کرتے ہیں اور میں نے بھی قدرت کے دیئے گئے اس عظیم تحفے کو استعمال کرتے ہوئے زندگی میں کافی کچھ حاصل کیا، ہرتیک نے کہا کہ ہمارا دماغ ہمیں دیکھنے، سننے، محسوس کرنے اور سونگھنے جیسی بنیادی مگرکافی اہم اور طاقتور صلاحیتیں بخشتا ہے، دماغ کے ذریعے ہی ہم اپنے ڈر پر قابو پاتے ہیں اور ایسے ایسے کام کر گزرتے ہیں جو ہم نے کبھی سوچے بھی نہیں تھے۔

ہرتیک روشن نے بتایا کہ آج ان کے دماغ کی سرجری ہو گی اور وہ آپریشن تھیٹر میں سرجری کے لئے پورے حوصلے اور اس ہمت کے ساتھ داخل ہوں گے کہ وہ بالکل صحتیاب ہو کر باہر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں