کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ چند گھنٹوں میں ہی آن لائن لیک ہوگئی

فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ’زیرو‘ کو ناکام فلم قرار دیدیا۔

فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ’زیرو‘ کو ناکام فلم قرار دیدیا۔

بالی ووڈ کنگ خان کی فلم 'زیرو' ریلیز کے چند گھنٹے بعد ہی آن لائن لیگ ہوگئی۔

بالی ووڈ میں ان دنوں ہر طرف شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' کا چرچہ ہے جس میں انہوں نے ایک بونے کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم 'زیرو' کو کنگ خان کے کیریئر کی اہم ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ گزشتہ کئی عرصے سے وہ انڈسٹری کو بڑی فلم دینے میں ناکام رہے ہیں اور اگر یہ فلم بھی فلاپ ہوجاتی ہے تو ان کے مداحوں کو بہت مایوسی ہوگی۔


ایک طرف تو فلمی تجزیہ کار شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' سے متعلق منفی رائے دے رہے ہیں، نامور تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کو اوسط درجے کی فلم قرار دیتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا۔ دوسری جانب فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جس سے فلمسازوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فلم کے لنک متعدد سائٹس پر شیئرز کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کی ہی فلم 'رئیس'، رتیش دیش مک کی 'گریٹ گرینڈ مستی'، رنیبر کپور کی 'سنجو'، عرفان خان کی 'بلیک میل' اورسیف علی خان کی فلم 'بازار' سمیت متعدد فلمیں ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لیک ہونے سے پروڈیسرز کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔
Load Next Story