آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

دہشت گرد سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 13 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوئے تھے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت جب کہ 20 دہشت گردوں کی مختلف مدت کی سزاؤں میں توثیق کردی، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں جب کہ دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں 13 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوئے تھے جب کہ گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں محی الدین، فضل ہادی، محمد وہاب، برکت علی، باچا وزیر، محمد اسماعیل، گل زمین، گل محمد، بشیر احمد، آفرین خان محمد اسلام اور روح الامین شامل ہیں۔
Load Next Story