جناح اسپتال لاہور کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

ڈاکٹر عروشہ نورین کا تعلق گجرات سے تھا اور وہ جناح اسپتال میں تعینات تھی


Crime Reporter December 21, 2018
ابتدائی شواہد سے واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن فوٹو: فائل

جناح اسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی نعش ملی ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی رہائشی عروشہ نورین جناح اسپتال میں ڈاکٹر تھی اور گائنی وارڈ نمبر 2 میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھی، گزشتہ روز اس کے والدین نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر اس کے دوستوں کو فون کیا جنہوں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو وہاں عروشہ نورین کی نعش پڑی تھی۔



واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی،ایس پی ماڈل ٹاون علی وسیم کے مطابق ظاہری شواہد سے واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم دیگر پہلووں پر بھی تفتیش جاری ہے،لیڈی ڈاکٹر کی نعش کی اطلاع پر ہاسٹل میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |