کراچی میں دہشتگردی قومی معیشت پرشب خوں ہے کامران مائیکل

معاشی سرگرمیوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ


July 08, 2013
معاشی سرگرمیوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی،وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ۔ فوٹو : اے پی پی/فائل

TEHRAN: جہازرانی اور بندرگاہوں کے وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ شہرقائد میں کشت وخوں قومی معیشت پرشب خوں مارنے کے مترادف ہے۔

پاکستان درآمدات اوربرآمدات میں گڑبڑکامتحمل نہیں ہوسکتا۔ معاشی سرگرمیوں کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کیلیے سندھ حکومت اپناآئینی کرداراداکرنے سے قاصر ہے۔ پیپلز پارٹی مصلحت پسندی چھوڑے اور کراچی کو یرغمال بنانیوالے شرپسند عناصر کی سرکوبی یقینی بنائے۔ ملک عزیز میں معاشی استحکام کاراستہ بلاشبہ کراچی میں قیام امن سے ہوکرجاتا ہے۔ معیشت کی بحالی اورپائیداری وزیراعظم میاں نوازشریف کی قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف کے تاریخی دورہ چین کا براہ راست قومی معیشت پرانتہائی مثبت اثرپڑے گا۔



اتوار کو اپنے بیان میں کامران مائیکل نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کیلیے ٹرانسپورٹ کی محفوظ آمدورفت پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ میں اپنی وزارت کی طرف سے کراچی بندرگاہ کے اطراف والی آبادیوں اور ماڑی پور روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کیلیے وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوباضابطہ تجویزپیش کروں گا کیونکہ اس نازک وقت میں ہماراملک قیمتی وقت اوردستیاب وسائل کاضیاع برداشت نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم میاں نوازشریف انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ بحال اورمضبوط تربنانے اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ہونیوالے آٹھ معاہدے ملک وقوم کیلیے نویدانقلاب ہیں۔وزیراعظم میاں نوازشریف دورہ چین کے دوران انتہائی سنجیدگی سے پاکستان کے مفادات کی وکالت کرتے ہوئے دوست ملک کے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں