پانی کے بغیر کپڑے دھونے والی مشین ایشیا میں جلد متعارف کرائی جائیگی برطانوی کمپنی
برطانوی کمپنی زیورس کی پانی کے بغیر کپڑے دھونے والی مشین یورپی مارکیٹوں میں متعارف کروائی جاچکی ہے
برطانوی کمپنی زیورس کی پانی کے بغیر کپڑے دھونے والی مشین یورپی مارکیٹوں میں متعارف کروائی جاچکی ہے، اب یہ مشین بہت جلد ایشیائی مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مشین کو متعارف کروانے کا مقصد نہ صرف خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ اس سے دنیا بھر میں کپڑوں کی دھلائی میں ضائع ہونے والے پانی کو بھی بچانا ہے۔ ماہرین نے مشین میں پانی کی جگہ نائیلون کے تار اور ذرات استعمال کیے ہیں جو کپڑوں کے ریشوں سے میل نکالتے ہیں اور سینکڑوں دہائیوں کیلیے کار آمد ہوتے ہیں۔