2024

آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی

زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے کے حجم میں 2کھرب39ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا


Business Reporter July 08, 2013
زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے کے حجم میں 2کھرب39ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا فوٹو : پی پی آئی/فائل

آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض کی منظوری اور شرح سود میں کمی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس میں11نفسیاتی حدوں کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 21005کی حد سے بڑھ کر 22178 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ سرمائے کے حجم میں 2کھرب39ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کا حجم51کھرب54ارب روپے کی سطح سے بڑھ کر 53کھرب54ارب33کروڑ روپے کی سطح سے زائد رہا،کاروباری حجم میں بھی گزشتہ ہفتے20کروڑ سے زائد حصص کا اضافہ رہا اور کاروباری حجم15کروڑ حصص کی سطح سے بڑھ کر35کروڑ56لاکھ سے زائد حصص پر مشتمل رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے نئے قرض کی منظوری،گردشی قرضوں کی ادائیگی او شرح سود میں کمی کے اثرات کے باعث گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور انڈیکس21000کی سطح سے بڑھ کر22ہزار کی سطح عبور کرگیا،سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس،بینکنگ،ٹیلی کام،انرجی،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں حصص کی بڑے پیمانے پر خرید وفروخت دیکھی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں