پاکستانی پلیئرز کو آئی پی ایل میں کھلانے کی خواہش

بھارتی بورڈسے بات چیت میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کروں گا،ایم ڈی


Sports Reporter December 22, 2018
بھارتی بورڈسے بات چیت میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کروں گا،ایم ڈی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ایک انٹرویو میں ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشلز کے ساتھ بات چیت میں باہمی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کروں گا،دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ کے علاوہ بھی بہت سے پیچیدہ معاملات ہیں، بہرحال میری خواہش ہے کہ پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل میں شرکت کریں، اگر ایسا ممکن ہوا تو بہت بڑا قدم ہوگا۔

وسیم خان نے کہا کہ میں نہ صرف بھارت بلکہ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے بورڈز سے بات چیت کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کروں گا، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر بتدریج لیکن مسلسل آگے بڑھاتے رہنا ہوگا، اس ضمن میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں ہونے والے 8میچز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اسٹیڈیمز موجود اور عوام کی کرکٹ سے بہت زیادہ وابستگی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ آگے بڑھتا گیا تو حالات ایک دن معمول پر آجائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں