اسٹیون اسمتھ نے چپ کا روزہ توڑدیا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پراظہارِ پشیمانی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کو میں اپنی قائدانہ ناکامی تسلیم کرتا ہوں، اسٹیون اسمتھ


AFP December 22, 2018
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کو میں اپنی قائدانہ ناکامی تسلیم کرتا ہوں، اسٹیون اسمتھ ۔فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بال ٹیمپرنگ کیس میں جذباتی پریس کانفرنس کے بعد چپ کا روزہ توڑ کر پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آ گئے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پراظہار پشیمانی کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ مجھ پرایسا وقت بھی آیا جب بستر سے بھی نکلنا نہیں چاہتا تھا، میں اب پہلے سے بہت بہتر ہوگیا ہوں، فیملی اور دوستوں کی سپورٹ نے میرے جذبے میں اضافہ کیا۔

اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پیش آنے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کو میں اپنی قائدانہ ناکامی تسلیم کرتا ہوں، اسی لیے عہدہ چھوڑدیا تھا،وہ میرے کیریئرکے تاریک دن تھے۔

واضح رہے کہ اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک برس کی عائد پابندی آئندہ سال 29 مارچ کو ختم ہوگی، وہ بے تابی سے قومی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔