عدالت کا ایم ڈی واٹر بورڈ کو خود کو ترقی دینے پر نوٹس

مصباح الدین نے ازخود گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی حاصل کی ہے، درخواست گزار


Staff Reporter July 08, 2013
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے غیر قانونی طور پر ازخود گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرلی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بینچ نے کراچی واٹر بورڈ کے سربراہ مصباح الدین فرید کی ازخود گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور مصباح الدین فرید سمیت دیگرکو8جولائی کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف انجینئر قطب الدین شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے غیر قانونی طور پر ازخود گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرلی ہے۔



درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اکتوبر2012 میں ایک اجلاس طلب کیا اور اپنی سربراہی میں خود گریڈ 19سے گریڈ 20 میں ترقی حاصل کرلی جبکہ مذکورہ اجلاس کی روداد غائب کردی اور گزشتہ دنوں اپنی گریڈ 20 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مصباح الدین فرید سے سینئراور گریڈ 20میں ترقی کے حق دار ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ مصباح الدین فرید کی ترقی کو غیر قانونی قراردے کر درخواست گزارکو گریڈ 20 میں ترقی دی جائے،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مدعاعلیہان کو 8جولائی کیلیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں