کیپٹو پاورز کا عدم تعاون سندھ میں پھر گیس بحران کا خدشہ

کیپٹیو پاورز کے عدم تعاون کی وجہ سے لائن پیک تشویشناک سطح تک گرگیا۔


Business Reporter December 22, 2018
کیپٹیو پاورز کے عدم تعاون کی وجہ سے لائن پیک تشویشناک سطح تک گرگیا۔ فوٹو:فائل

کیپٹیو پاور صنعتی یونٹس کی جانب سے گیس کے استعمال میں 50 فیصد کمی نہ لانے اور اتوار کو بھی پیداوار جاری رکھنے سے ایک بار پھر بحرانی کیفیت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 14 دسمبر کو گورنر سندھ اور وفاقی وزیر پٹرولیم کے زیر صدارت اجلاس میں فروری 2019 تک کیپٹیو پاور صنعتوں میں گیس کا استعمال 50 فیصد تک کم رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاہم کیپٹیو پاور یونٹس گیس کے استعمال میں 50 فیصد کمی اور اتوار کی تعطیل کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کررہے۔

کیپٹیو پاورز کے عدم تعاون کی وجہ سے لائن پیک تشویشناک سطح تک گرگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں