حصص کی خریدوفروخت پر عائد ٹیکس کم کر رہے ہیں گورنرسندھ
وزیر خزانہ نے شرح 0.2 سے گھٹا کر 0.1 کرنے کی منظوری دیدی، اعلان منی بجٹ میں ہو گا
وفاقی وزیرخزانہ نے حصص کی خریدوفروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس کی 0.2 فیصد کی شرح کو گھٹاکر0.1 فیصد کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلان آئندہ ماہ منی فنانس بل میں کیا جائے گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعے کو اسٹاک ایکس چینج کے ٹریڈنگ ہال میں پی ایس ایکس اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ اسٹاک ایکس چینج میں جب کاروباری حجم بڑھے گا تو وزارت خزانہ حصص کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی 0.1 فیصد کی شرح کو بھی صفر کردے گی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ جمعے کومتحدہ عرب امارات سے 3ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں جس سے اسٹاک ایکس چینج کے کاروبارمیں نمایاں تبدیلی آئے گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ کے حامل فالودے والے کے پیچھے ان عناصرکی جانچ پڑتال انتہائی ضروری ہے جو ملک کا فالودہ نکال رہے ہیں۔
قبل ازیں پی ایس ایکس اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عادل غفار نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اعتماد کی بحالی اور کاروباری حجم میں اضافے کے لیے ایڈوانس ٹیکس کی شرح کو صفر کیا جائے۔ اسٹاک بروکرز منی لانڈرنگ کے آرٹ سے واقف ہیں نہ ہی اس میں ملوث ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سیکورٹیز ایکٹ کی شق 169 کے تحت ایس ای سی پی کے 5 کمشنرزکو تمام قانونی اختیارات دیدے گئے ہیں۔ حکومت اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کو آسان بنائے۔
صدراسٹاک بروکرزایسوسی ایشن حماد کہیرنے کہا کہ حصص کی خریدوفروخت پر وصول شدہ ایڈوانس ٹیکس کے ریفنڈز جاری کیے جائیں۔ تقریب سینئر اسٹاک ممبران عقیل کریم ڈھیڈی، یاسین لاکھانی ،حاجی غنی عثمان ودیگر بھی موجود تھے۔