نائیجیریا کے تحقیقی ادارے نے ڈاکٹر اقبال چوہدری کے نام پرتحقیقی ادارہ قائم کر لیا

پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیاپروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نائیجیریا کے تحقیقی ادارے ایڈو اسٹیٹ پولی ٹیکنیک یوسین نے پاکستانی سائنسدان اورآئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پرایک نیا تحقیقی ادارہ قائم کیا ہے۔

نائیجیریا کے تحقیقی ادارے کا یہ اقدام پروفیسر اقبال چوہدری کی نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدرخدمات کا اعتراف ہے، پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں سیکڑوں سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں۔



واضح رہے کہ امریکا اور یورپ میں ان کی تحریرو ادارت کردہ61کتب شائع ہوچکی ہیں۔

 
Load Next Story