
جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے بون میرو میں مبتلا عبید رضاکے علاج کی رقم سے متعلق امجد علی کی درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت پر ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ رقم کے اجرا کے لیے سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، عدالت نے صوبائی حکومت کو ایک ہفتے میں شہری عبید رضا کے علاج کے لیے 44 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزار نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل کا 16 سالہ بھائی عبید رضا بون میر وجیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے اور حکومت نے 22 نومبر کو علاج کے لیے 36 لاکھ روپے کی منظوری دی تھی تاہم ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت منظوری باوجود رقم جاری نہیں کررہے جس کے باعث ان کے موکل کے بھائی کی جان خطرے میں ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔