
بھارت میں بالی ووڈ کے بادشاہ کا خطاب پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں وہ ایک بھی بلاگ بسٹر فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم 'زیرو' سے نہ صرف شائقین کو بلکہ خود اداکار کو بھی امیدیں وابستہ تھیں جب کہ فلم کی کرسمس پر ریلیز سے فلمسازوں کو کمائی کی زیادہ امید تھیں تاہم کنگ خان ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کنگ خان کی فلم 'زیرو' چند گھنٹوں میں ہی آن لائن لیک ہوگئی
بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے گزشتہ روز فلم کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے فلم کو ناکام اور مایوس کن قرار دیا تھا اور اب ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی بات کا ثبوت بھی دے دیا جس میں انہوں نے فلم کے پہلے روز کی کمائی کا ریکارڈ بتایا۔
#Zero has underperformed on Day 1, despite extensive release [4380 screens] + #Christmas vacations... Sat and Sun biz extremely crucial... Fri ₹ 20.14 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 22, 2018
ترن آدرش نے ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' کو ریکارڈ اسکرین ملی لیکن اس کے باوجود فلم خاطرخواہ کمائی کرنے میں ناکام رہی اور کرسمس کے موقع پر بھی فلم پہلے روز صرف 20 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
Perhaps nothing will mark the end of the "Superstar" era than *Taran Adarsh* panning all three Khans in the same year.
— Sahil Rizwan (@SahilRiz) December 21, 2018
2018 has been a mood. pic.twitter.com/u6DgSK5VIH
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ٹوئٹ میں ترن آدرش کے تجزیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ہی سال میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کی فلم کو پہلے ہی روز فلاپ قرار دیا اور ان کا تجزیہ بالکل درست ثابت ہوا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ، کترینہ اور انوشکا کی فلم 'زیرو' پہلے دن ہی فلاپ
خیال رہے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'ٹھکز آف ہندوستان' بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی لیکن اس کے باوجود فلم نے پہلے روز ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا جب کہ سلمان خان کی 'ریس تھری' پہلے 3 روز میں ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔