کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ پہلے دن متاثرکن کمائی کرنے میں ناکام

تجزیہ کار ترن آدرش نے سلمان خان کی ’ریس تھری‘ اور عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو بھی فلاپ قرار دیا تھا۔


ویب ڈیسک December 22, 2018
شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ گزشتہ روز ہی آن لائن لیک ہوگئی تھی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب فلم پہلے روز خاطرخواہ بزنس نہ کرسکی۔

بھارت میں بالی ووڈ کے بادشاہ کا خطاب پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں وہ ایک بھی بلاگ بسٹر فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم 'زیرو' سے نہ صرف شائقین کو بلکہ خود اداکار کو بھی امیدیں وابستہ تھیں جب کہ فلم کی کرسمس پر ریلیز سے فلمسازوں کو کمائی کی زیادہ امید تھیں تاہم کنگ خان ایک بار پھر مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کنگ خان کی فلم 'زیرو' چند گھنٹوں میں ہی آن لائن لیک ہوگئی

بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے گزشتہ روز فلم کے ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے فلم کو ناکام اور مایوس کن قرار دیا تھا اور اب ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی بات کا ثبوت بھی دے دیا جس میں انہوں نے فلم کے پہلے روز کی کمائی کا ریکارڈ بتایا۔

 



ترن آدرش نے ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلم 'زیرو' کو ریکارڈ اسکرین ملی لیکن اس کے باوجود فلم خاطرخواہ کمائی کرنے میں ناکام رہی اور کرسمس کے موقع پر بھی فلم پہلے روز صرف 20 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے ٹوئٹ میں ترن آدرش کے تجزیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ہی سال میں بالی ووڈ کے تینوں خانز کی فلم کو پہلے ہی روز فلاپ قرار دیا اور ان کا تجزیہ بالکل درست ثابت ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ، کترینہ اور انوشکا کی فلم 'زیرو' پہلے دن ہی فلاپ

خیال رہے بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن کے ساتھ فلم 'ٹھکز آف ہندوستان' بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی تھی لیکن اس کے باوجود فلم نے پہلے روز ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا تھا جب کہ سلمان خان کی 'ریس تھری' پہلے 3 روز میں ہی 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔