ٹنڈو الہ یار پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن 30 آبادگاروں پر مقدمات درج
ایک زمیندار گرفتار، درجنوں پائپ ضبط، ڈپٹی کمشنر آغا عبدالرحیم پٹھان کی تعلقہ چیمبڑ اور یوسی نصر پو میں کارروائیاں
پانی چوری کرنیوالوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کا کریک ڈاؤن، تعلقہ چمبڑ کے 28، اور یوسی نصر پور کے 2 زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایک زمیندار گرفتار، درجنوں غیر قانونی پائپ تحویل میں لے لیے گئے۔ کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار آغا عبدالرحیم پٹھان نے ٹنڈوالہیار میں پانی چوری کرنیوالے آبادگاروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے ہفتے کے روز ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کرم اللہ سومرو، اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم عالمانی ودیگر کے ہمراہ تعلقہ چمبڑکے مختلف علاقوںمیں پانی چور آباد گاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
جس کے دوران چمبڑ تھانے میں آبادگاروں محمد رحیم لوٹھو، محمد عقیل اوٹھو، عطاء اللہ پنجابی، غلام حسین شاہ، صدیق محمد شاہ، غوث علی شاہ، نور محمد درس، ذاکر حسین ، ندیم، جاوید، محبت علی گورچانی، خلیل ابراہیم، الن بوزدار، ڈاکٹر عمر لغاری، لال دین، محمد حنیف لنڈ ودیگر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہیار محمد ابراہیم نے بتایا کہ پانی چوری کی شکایتوں کے انبار تھے اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی ہیں، انھوں نے مزید بتایا کہ نصر پور تھانے میں بھی 2 آباد گاروں کے خلاف پانی چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ایک زمیندار گرفتار کر لیا گیا ہے اور درجنوں غیر قانونی پائپ بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آباد گار کتنا ہی بااثر ہو اسے غیر قانونی طریقہ استعمال نہیں کرنے دیا جائیگا۔