ممنوعہ ادویات کا استعمال احمد شہزاد پر لگی پابندی ختم

احمد شہزاد اب ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔


Muhammad Yousuf Anjum December 22, 2018
احمد شہزاد اب ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اب دوبارہ سے ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹر احمد شہزاد پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے چار ماہ کی پابندی میں چھ ہفتوں کا اضافہ کیا تھا، جو آج پوری ہورہی ہے۔ اوپنر پر فیصل آباد میں پاکستان کپ کے دوران قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر چار ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو 10 نومبر کو پوری ہونا تھی۔

اس دوران احمد شہزاد نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی ایک اور خلاف ورزی کرتےہوئے کلب میچز میں شرکت کی، جس پر پی سی بی نے چھ ہفتے مزید یعنی 22 دسمبر تک انہیں کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت سے روک دیا تھا۔ یوں مجموعی طورپر ساڑھے پانچ ماہ کی پابندی ختم ہونے کے بعد احمد شہزاد اب دوبارہ سے ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں شرکت کے اہل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔