فواد اور ماہرہ کی فلم ’دا لیجینڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر جاری

فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔


ویب ڈیسک December 22, 2018
فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے شہرت پانے والے جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کی پہلی فلم'دا لیجینڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

لالی ووڈ میں 1979 میں فلم 'مولا جٹ' ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کو آج تک پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔

ہدایت کار نے فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کے جوڑیوں کو کاسٹ کیا تاکہ فلم کے سیکوئل کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے، ماضی کی فلم میں لیجنڈری اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب ان کی جگہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی لیں گے جب کہ فلم میں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔



ہدایت کار بلال لاشاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر جاری کیا ، جب کہ فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔